اس تمہید کے ساتھ ہندستان کی جمہوری ساخت کو مضبوط بنانے کے لئے ایک مضبوط
انتخابی نظام ناگزیر ہے ، صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے آج لوک سبھا کے
حلقوں کی تعداد میں آبادی کے تناسب سے اضافے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔انہوں نے اس رخ پر بروقت اصلاحات پر زور دیا اور
انتخابی امور کے حوالے سے
اقتصادی اصلاحات پر ایک کل ہند سمینار کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر مکھرجی نے
کہا کہ بروقت اصلاحات سے نہ صرف عوام کو انصاف ملے گا بلکہ یہ ان نظریات کے
ساتھ بھی انصا ف ہوگا جو دستور ہند میں پیش کئے گئے ہیں۔سمینار کا اہتمام کنفیڈریشن آف دی انڈین بار نے کیا تھا۔